Maktaba Wahhabi

313 - 332
صرف سلفی منہج ہی کیوں ؟ راہ سلف صالحین کی پیروی کرنے والوں کی تعریف اور نہ کرنے والوں کی مذمت میں قرآن کریم، احادیث نبویہ اور اقوال صحابہ رضی اللہ عنہم سے بے شمار دلائل ملتے ہیں ۔ یہی وہ چیزیں ہیں جو اس کے واجب ہونے، راہ نجات اور دائرہ زندگی ہونے کی تاکید کرتی ہیں ۔ یہاں ہم شک کرنے والے کے شک کو زائل کرنے کے لیے دس سے زیادہ تیر مارتے ہیں تاکہ مؤمنین کے لیے شجرۂ یقین کے لیے راہ کشادہ ہوجائے۔ آئیے!ہم اس کے اعلیٰ اور سرسبز حصے سے ایمان کی حلاوت چنتے ہیں اور اس کے نیچے والے پتوں کے بھرپور حصہ سے روح و ریحان کی سفیدی سے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔ ٭ …ارشادِ باری تعالیٰ ہے : ﴿وَالسَّابِقُوْنَ الْأَوَّلُوْنَ مِنَ الْمُہَاجِرَیْنَ وَالْانْصَارِ وَالَّذِیْنَ اتَّبَعُوہُمْ بِاحْسَانٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ وَرَضُوْا عَنْہُ وَاَعدَّلَہُمْ جَنٰتٍ تَجْرِیْ تَحْتَہَا الْانَہٰرُ خَلِدِیِنَ فِیْہَا اَبَدًا ط ذَالِکَ الْفَوْزُالْعَظِیْمُ o﴾ (التوبۃ:۱۰۰) ’’ اورمہاجرین وانصار میں سے جن لوگوں نے اوّل ہجرت کی اور پہلے اسلام لائے اور جنھوں نے نیکی کے ساتھ ان کی پیروی کی، اللہ ان سے راضی ہو ا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے۔(اللہ ان سے خوش وہ اللہ سے خوش )اور اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے باغ تیار کر رکھے ہیں جن کے تلے نہریں پڑی بہہ رہی ہیں ۔ وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے یہی بڑی کامیابی ہے۔ ‘‘ اس میں دلیل یہ ہے کہ : اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرنے والوں کی تعریف کی ہے۔ چنانچہ
Flag Counter