Maktaba Wahhabi

84 - 332
حکم، فیصلہ صرف اللہ کا اللہ تعالیٰ نے ساری مخلوق کو صرف اپنی عبادت کے لیے پیدا فرمایا اور ان کی تعلیم و تربیت کے لیے اللہ نے رسول بھیجے اور رسولوں کو کتابیں دیں تاکہ عدل و حق کے ساتھ ان پر حکومت کرے۔ یہ حکم اللہ کی کتاب اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث مبارکہ میں تفصیل سے بیان ہوا ہے جو کہ عبادات، معاملات، عقائد، شریعت اور سیاست اور دیگر امور بشریت پر مشتمل ہے۔ (۱) … عقیدہ کے بارے میں اللہ کا حکم: تمام انبیاء کرام علیہم السلام نے اپنی دعوت کا آغاز ہی اصلاح عقیدہ سے کیا، لوگوں کو توحید کی دعوت دینے سے کیا۔ یوسف علیہ السلام کو دیکھئے؛ جیل میں اپنے دو ساتھیوں سے کہ جب انھوں نے اپنے خواب کی تعبیر کے بارے میں اُن سے دریافت کیا تو اُن کو دعوتِ توحید دیتے ہوئے کہتے ہیں : ﴿ یٰصَاحِبَیَ السِّجْنِ ئَ اَرْبَابٌ مُّتَفَرِّقُونَ خَیْرٌ اَمِ اللَّہُ الْوَاحِدُ الْقَہَّارُ o مَا تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِہِ إِلَّا اَسْمَائً سَمَّیْتُمُوہَا اَنْتُمْ وَآَبَاؤُکُمْ مَّا اَنْزَلَ اللَّہُ بِہَا مِنْ سُلْطَانٍط إِنِ الْحُکْمُ إِلَّا لِلَّہِ اَمَرَ اَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِیَّاہُ ذَلِکَ الدِّینُ الْقَیِّمُ وَلَکِنَّ اَکْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُونَ o﴾ [یوسف:۳۹۔۴۰] ’’ اے میرے جیل کے ساتھیو! الگ الگ رب اچھے یا ایک ہی غالب اللہ؟ تم اس کے سوا صرف ناموں کو پوجتے ہو جو تم نے اور تمہارے بڑوں نے متعین کیے ہیں ۔ اللہ نے تو ان کی کوئی دلیل بھی نازل نہیں فرمائی۔ حکم و فیصلہ تو صرف اللہ کا ہے۔ اس نے حکم دیا ہے کہ (توحید حاکمیت میں بھی) صرف اسی کی عبادت کرو۔ یہی مضبوط دین ہے۔ لیکن اکثر لوگوں کو علم نہیں ہے۔ ‘‘ (۲) … عبادت میں اللہ کا حکم: ہم پر واجب ہے کہ ہم عبادت کے احکام بھی اللہ کی کتاب اور صحیح احادیث سے اخذ
Flag Counter