Maktaba Wahhabi

87 - 332
کو کی تھی اور جو ہم نے تیری طرف وحی کی۔ ‘‘ اللہ تعالیٰ نے ان مشرکوں کی بات کا ردّ کیا، جنھوں نے شریعت سازی کا اختیار غیر اللہ کو دے رکھا ہے۔ ﴿ اَمْ لَہُمْ شُرَکَائُ شَرَعُوا لَہُمْ مِنَ الدِّینِ مَا لَمْ یَاْذَنْ بِہِ اللَّہُ ﴾[الشوری:۲۱] ’’ کیا ان کے شریک ہیں ، جنھوں نے ان کے لیے شریعت بنائی کہ جس کی اللہ نے بالکل اجازت نہیں دی۔ ‘‘ خلاصۂ کلام: مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ کتاب اللہ العزیز، سنت رسول اللہ الکریم اور منہج صحابہ کے مطابق فیصلے کریں اور ہر چیز میں وہ انھیں کی طرف رجوع کریں ۔ اللہ کے اس فرمان پر عمل کرتے ہوئے: ﴿ وَاَنِ احْکُمْ بَیْنَہُمْ بِمَا اَنْزَلَ اللَّہُ ﴾ [المائدۃ:۴۹] ’’ اور ان کے فیصلے اللہ کی نازل شدہ (نصوص) کے مطابق کریں ۔ ‘‘ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق فرمایا: (( وَمَا لَمْ تَحْکُمْ اَئِمَّتُہُمْ بِکِتَابِ اللَّہِ وَیَتَخَیَّرُوا مِمَّا اَنْزَلَ اللَّہُ إِلاَّ جَعَلَ اللَّہُ بَاْسَہُمْ بَیْنَہُمْ۔)) [1] ’’ جن کے حکمران کتاب اللہ کے ساتھ فیصلے نہ کریں اور اللہ کے نازل کردہ احکام کو اختیار نہ کریں ، تو اللہ تعالیٰ ان کو آپس میں لڑادیتا ہے۔ ‘‘ مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ اپنے ملکوں سے خودساختہ قوانین کو ختم کردیں ۔ جیسے فرانسیسی
Flag Counter