Maktaba Wahhabi

113 - 234
باب: بیان شیٔ من انواع السحر باب: جادو کی چند اقسام کا بیان[1] امام احمد رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: سیدنا مخارق رضی اللہ عنہ نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ((إِنَّ الْعِیَافَۃَ وَ الَّطرْقَ وَ الطِّیَرَۃَ مِنَ الْجِبْتِ۔))[2] ’’بیشک پرندوں کو اڑانا، زمین پر خطوط کھینچنا اور کسی کو دیکھ کر فالِ بدلینا، سب جادو کی اقسام ہیں۔‘‘ پرندوں کو اڑاکر فال لینا، زمین پر لکیریں کھینچنا(علم رمل)اور کسی چیز کو دیکھ کر بدفالی بدشگونی لینا، یہ سب جادو کی اقسام ہیں۔ عوف فرماتے ہیں: العِیافہ: سے مراد ہے پرندے اڑا کر فال لینا۔ والطرق:سے زمین پر لکیریں کھینچنا مراد ہے۔[یہ علم آج کل علم رمل کہلاتا ہے]۔
Flag Counter