Maktaba Wahhabi

119 - 234
باب: ماجآء فی النشرۃ باب: جادوسے جادو کے علاج کی ممانعت[1] [اس باب میں جادو وغیرہ اور جنوں کو نکالنے کے علاج کے متعلق امور کا ذکر کیا گیا ہے۔] سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ؛ آپ فرماتے ہیں: ((أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم سُئِلَ عَنِ النُّشْرَۃِ ؟ فَقَالَ:((ھِیَ مِنْ عَمَلِ الشَّیْطَانِ۔))[2] ’’بیشک رسول اکر م صلی اللہ علیہ وسلم سے نشرہ کے متعلق پوچھا گیا؟ تو آپ نے فرمایا: ’’ یہ شیطانی عمل ہے۔‘‘ اور امام ابوداود رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ((سُئِلَ أَحْمَدُعَنْھَا فَقَالَ: ابْنُ مَسْعُوْدٍ یَکْرَہُ ھٰذَا کُلَّہٗ۔)) ’’ امام احمد رحمۃ اللہ علیہ سے یہی مسئلہ پوچھا گیا تو فرمایا:حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ ان سب کاموں کو ناجائز کہتے تھے‘‘[3] صحیح بخاری میں ہے: حضرت قتادہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ((قلت لابن المُسَیِّب: رَجُلٌ بِہٖ طِبٌّ أَو یُؤَخَّذُ عَنْ إِمْرَأَتِہٖ؛ أَیُحَلُّ عَنْہُ أَوْ یُنَشَّرُ ؟ قَالَ لَا بَأْسَ بِہٖ إِنَّمَا یُرِیْدُوْنَ بِہِ الْإِ صْلَاحَ فَأَمَّامَ یَنْفَعُ فَلَمْ یُنْہَ عَنْہُ)) [4] ’’ میں نے ابن مسیب رحمۃ اللہ علیہ سے دریافت کیا: اگر کسی پر جادو کا اثر ہو یا کوئی ایسا ٹونا جس کے سبب وہ اپنی بیوی کے
Flag Counter