Maktaba Wahhabi

15 - 234
شرح: کتاب توحید اس باب کا عنوان شروع سے آخر تک اس کتاب کے نام سے مطابقت رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب خطبہء کتاب کی ضرورت نہ رہی۔ یعنی یہ کتاب اللہ تعالیٰ کی توحید الوہیت ؛ اور عبادت کے احکام اور اس کی حدود شروط فضائل اور براہین پر مشتمل ہے؛ اور اس میں عبادت کے اصول اور تفاصیل ؛ اسباب و ثمرات اور تقاضوں اورکن چیزوں سے ایمان بڑھتا اور مضبوط ہوتا ہے؛ اور کن سے ایمان کم اور کمزور ہوتا ہے؛ اور کن امور سے ایمان پورا اور مکمل ہوتا ہے۔ جان لیجیے کہ توحید مطلق: رب سبحانہ و تعالیٰ کے اپنی صفات کمال میں متفرد ہونے کے علم اور اعتراف ؛ رب سبحانہ و تعالیٰ کی صفات کمال میں اس کی وحدانیت اور اس کی صفات عظمت و جلال کے اقرار اور عبادت میں اس کی یکتائی کا نام ہے۔[1] توحید کی تین اقسام: توحید کی تین اقسام ہیں۔ ان میں سے: پہلی قسم: توحید اسماء و صفات: یہ عقیدہ رکھنا کہ اللہ جل جلالہ اپنی تمام صفات کمال و جمال اور جلال میں ہر لحاظ سے اکیلے اور یکتا ہیں۔ ہر قسم کی عظمت اور جلال ان کے لیے ہے؛ جن میں کسی بھی طرح کوئی دوسرا ان کا شریک ہرگز نہیں ہوسکتا۔پس جو کچھ اللہ تعالیٰ نے اپنی ذات کے لیے یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رب سبحانہ و تعالیٰ کے لیے جتنے بھی نام اور صفات بیان کئے
Flag Counter