Maktaba Wahhabi

177 - 234
باب: من سب الدھر فقد اذی اللّٰه باب: جس نے زمانے کو گالی دی؛ اس نے اللہ تعالیٰ کو ایذاء پہنچائی اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿وَ قَالُوْا مَا ھِیَ اِلَّا حَیَاتُنَا الدُّنْیَا نَمُوْتُ وَ نَحْیَا وَ مَا یُھْلِکُنَا اِلاَّ الدَّھْرُ وَ مَا لَھُمْ بِذٰلِکَ مِنْ عِلْمٍ اِنْ ھُمْ اِلاَّ یٍَظُنُّوْنَ﴾(الجاثیۃ:۲۴)۔ ’’اور کہتے ہیں کہ ہماری زندگی تو صرف دُنیا ہی کی ہے ؛ مرتے اور جیتے ہیں اور ہمیں تو زمانہ مار دیتا ہے اور ان کو اس کا کچھ علم نہیں، صرف گمان سے کام لیتے ہیں ‘‘[1] حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (قال اللّٰهُ تَعَالٰی: یُؤْذِیْنِی ابْنُ اٰدَمَ یَسُبُّ الدَّھْرَ وَ اَنَا الدَّھْرُ اُقَلِّبُ اللَّیْلَ وَ النَّھَار) [2] ’’اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ابن آدم زمانے کو گالیاں دے کر(برابھلاکہہ کر) مجھے ایذا پہنچاتا ہے کیونکہ(درحقیقت) میں ہی زمانہ(کا خالق اور مالک)ہوں۔ دن اور رات کو میں ہی تبدیل کرتا ہوں۔‘‘ اور ایک روایت میں ہے: (لَا تَسُبُّوا الدَّھْرَ فَاِنَّ اللّٰهَ ھُوَ الدَّھْرُ) [3]
Flag Counter