Maktaba Wahhabi

198 - 234
باب: اللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ اِنْ شِئْتَ باب: یا اللہ! اگر تو چاہتا ہے تو مجھے بخش دے؛ کہنا درست نہیں [1] حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَا یَقُلْ اَحَدُکُمْ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ اِنْ شِئْتَ اَللّٰھُمَّ ارْحَمْنِیْ اِنْ شِئْتَ لِیَعْزِمِ الْمَسْاَلَۃَ فَاِنَّ اللّٰهَ لَا مُکْرِہَ لَہٗ۔))[2] ’’ تم میں سے کوئی یوں دعا نہ کرے کہ یا اللہ!اگر تو چاہتا ہے تو مجھے بخش دے، یا اللہ!تو چاہتا ہے تو مجھ پر رحم فرما، بلکہ اللہ تعالیٰ سے پورے وثوق سے سوال و دعا کرے، کیونکہ کوئی اللہ تعالیٰ کو مجبور کرنے والا اور اس پر دبا ڈالنے والا نہیں۔‘‘ اور صحیح مسلم میں ہے: ((وَ لْیَعْزِمِ الرَّغْبَۃَ فَاِنَّ اللّٰهَ لَا یَتَعَاظَمُہٗ شیْیئٌ اَعْطَاہُ۔))[3] ’’اور چاہیے کہ وہ خوب رغبت کے ساتھ دعائیں کرے کیونکہ کوئی چیز عطا کرنا اللہ تعالیٰ کے لیے کچھ مشکل نہیں۔‘‘ اس باب کے مسائل:
Flag Counter