باب: لَا یُسْالُ بِوَجْہِ اللّٰهِ اِلَّا الْجَنَّۃُ
باب: اللہ کا واسطہ دے کر جنت کے سوا کچھ نہ مانگاجائے۔
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((لَا یُسْاَلُ بِوَجْہِ اللّٰهِ اِلَّا الْجَنَّۃُ۔))[1]
’’ اللہ تعالیٰ کی عزت[نام] کا واسطہ دے کر جنت کے سوا کچھ نہ مانگا جائے۔‘‘
اس باب کے مسائل
1۔ اللہ تعالیٰ کا واسطہ دے کرانتہائی اہم مقصود و مطلوب کے علاوہ کوئی چیز مانگنے کی ممانعت۔
2۔ اس حدیث میں اللہ تعالیٰ کے لیے وجہ(چہرہ)کا اثبات ہے۔
ان ا بواب کی شرح:
باب:اللہ تعالیٰ کے نام پر مانگنے والے کوخالی ہاتھ نہ لوٹایاجائے
باب: اللہ کا واسطہ دے کر جنت کے سوا کچھ نہ مانگاجائے۔
|