Maktaba Wahhabi

98 - 234
باب: ان الغلو فی قبور الصالحین یصرھا اوثانا تعبد من دون اللّٰه باب: بزرگوں کی قبروں کے بارے میں غلو؛… [1] (بزرگوں کی قبروں کے بارے میں غلو؛ اور اُن کو بت بنا دیناحتی کہ اُن کی بھی پرستش ہونے لگتی ہے۔) موطأ امام مالک رحمۃ اللہ علیہ میں ہے ؛ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ((اَللّٰھُمَّ لَا تَجْعَلْ قَبْرِیْ وَثَنًا یُّعْبَدُ اِشْتَدَّ غَضَبُ اللّٰهِ عَلٰی قَوْمٍ اِتَّخَذُوْا قُبُوْرَ اَنْبِیَائِھِمْ مَسَاجِدَ۔))[2] ’’ اے اللہ! میری قبر کو مورتی نہ بنانا کہ اس کی پوجا کی جائے؛ اس قوم پر اللہ تعالیٰ کا سخت غضب ہوا جنہوں نے اپنے انبیائے کرام علیہم السلام کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا تھا‘‘[3] ابن جریر رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی سند سے سفیان بن منصور رحمۃ اللہ علیہ سے ؛ انہو ں نے مجاہد رحمۃ اللہ علیہ سے اس آیت کی تفسیر میں روایت کیا ہے: ﴿اَفَرَئَیْتُمُ الْلّٰتَ وَ الْعُزّٰی0﴾ قَالَ: کَانَ یَلُتُّ لَھُمْ السَّوِیْقَ فَمَاتَ فَعَکَفُوْا عَلٰی قَبْرِہٖ۔)) ’’بھلا تم نے کبھی لات اور عزی کے بارے میں بھی غور کیا ہے۔‘‘ فرمایا:
Flag Counter