Maktaba Wahhabi

115 - 242
((مَنْ شَہِدَ الْجَنَازَۃَ حَتّٰی یُصَلّٰی عَلَیْہَا فَلَہٗ قِیْرَاطٌ وَمَنْ شَہِدَہَا حَتّٰی تُدْفَنَ فَلَہٗ قِیْرَاطَانِ وَقِیْلَ وَمَا الْقِیْرَاطَانِ قَالَ مِثْلُ الْجَبَلَیْنِ الْعَظِیْمَیْنِ))[1] ’’جو شخص جنازہ میں شامل ہو کر نماز جنازہ پڑھے تو اس کو ایک قیراط اجر ملے گا اور جو شخص میت کے دفن ہونے تک موجود رہے تو اس کو دو قیراط اجر ملے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا۔ دو قیراطوں کی مقدار کتنی ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو بڑے پہاڑوں کی مثل۔‘‘ نمازِ جنازہ کی شرائط: (۱) نیت کرنا۔ (۲) قبلہ رخ ہونا۔ (۳) ستر ڈھانپنا۔ (۴) نمازجنازہ پڑھنے والے اورمیت دونوں کا پاک ہونا۔ (۵) نجاست سے اجتناب کرنا۔ (۶) نماز پڑھنے والے اورمیت کا مسلمان ہونا۔ (۷)۔ نمازی کا مکلف[2] ہونا۔ نمازجنازہ کے ارکان: قیام۔ چار سے ۹ تک تکبیریں ، سورۃ فاتحہ پڑھنا، (امام اورمقتدی دونوں سورۃ فاتحہ پڑھیں ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنا۔ میت کے حق میں دعا کرنا۔ ترتیب کا لحاظ رکھنا اور سلام پھیرنا۔ نماز جنازہ کی سنتیں : ہر تکبیر کے ساتھ رفع الیدین کرنا۔ قراء ت فاتحہ سے قبل (اعوذ باللہ) پڑھنا۔ اپنے لیے اورباقی مسلمانوں کے لیے دعا مغفرت کرنا۔ قراء ت آہستہ کرنا (تاہم جہر بھی جائز ہے) دایاں ہاتھ بائیں پر سینے کے اوپر رکھنا۔ سلام پھیرنے سے قبل تھوڑا سا توقف کرنا۔ دائیں اور بائیں طرف سلام پھیرنا۔ تاہم صرف دائیں طرف سلام پھیرنا بھی کافی ہے۔
Flag Counter