Maktaba Wahhabi

213 - 242
لفظ دعا عبادت کے معنی میں استعمال ہوا ہے اور دعا کا ایک معنی استغاثہ (مدد طلب) کرنا بھی ہے جیسے کہ ارشاد ہے: ﴿وَ ادْعُوْا شُہَدَائَ کُمْ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ﴾ کہ قرآن مجید کا مقابلہ اور معارضہ کرنے کے لیے منکرو تم اپنے ساتھیوں سے بھی مدد لو۔‘‘ احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم : حد یث اول:..... سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے تاکیداً فرمایا: ((اِحْرِصْ عَلٰی مَا یَنْفَعُکَ وَ اسْتَعِنْ بِاللّٰہِ وَ لَا تَعْجَزْ وَ اِنْ اَصَابَکَ شَیْئٌ فَلَا تَقُلْ لَوْ اِنِّیْ فَعَلْتُ کَانَ کَذَا وَ کَذَا وَ لٰکِنْ قُلْ قَدَّرَ اللّٰہُ وَ مَا شَائَ فَعَلَ فَاِنَّ لَوْ تَفْتَحُ عَمَلَ الشَّیْطٰنِ))[1] ’’اے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ آخرت میں نفع دینے والے کاموں پر حرص رکھنا اور ہر معاملہ میں اللہ ہی سے مدد مانگ اور اس سلسلہ میں سستی کو راہ نہ دینا اور پہنچنے والے کسی نقصان پر یہ نہ کہو کہ اگر میں یوں کر لیتا تو یوں نہ ہوتا۔ بلکہ یہ کہو کہ جو ہوا مشیت الٰہی کے مطابق ہوا ہے، کیونکہ آرزؤوں سے شیطان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔‘‘ حد یث اول:..... ((عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللّٰه عنہما قَالَ کُنْتُ خَلْفَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَوْمًا فَقَالَ یَا غُلَامُ اِحْفَظِ اللّٰہَ یَحْفَظْکَ اِحْفَظِ اللّٰہِ تَجِدْہُ تُجَاہَکَ وَ اِذَا سَئَلْتَ فَاسْاَلِ اللّٰہَ وَ اِذَا اسْتَعَنْتَ فَاسْتَعِنْ بِاللّٰہِ وَ اعْلَمْ اَنَّ الْاُمَّۃَ لَوِ اجْتَمَعَتْ عَلٰی اَنْ یَّنْفَعُوْکَ بِشَیْئٍ لَمْ یَنْفَعُوْکَ اِلَّا بِشَیْئٍ قَدْ کَتَبَہُ اللّٰہُ لَکَ وَ لَوِ اجْتَمَعُوْا عَلٰی اَنْ یَضُرُّوْکَ بِشَیْئٍ لَمْ
Flag Counter