Maktaba Wahhabi

226 - 242
﴿لَا تَسْجُدُوْا لِلشَّمْسِ وَلَا لِلْقَمَرِ وَاسْجُدُوْا لِلَّہِ الَّذِیْ خَلَقَہُنَّ اِِنْ کُنْتُمْ اِِیَّاہُ تَعْبُدُوْنَ،﴾ (حم السجدۃ: ۳۷) ’’تم لوگ نہ سورج کو سجدہ کرو نہ چاند کو (بلکہ) اس اللہ کو سجدہ کیا کرو جس نے ان (سب چیزوں ) کو پیدا کیا۔ اگر تم اس کی عبادت کرتے ہو۔‘‘ ﴿وَ لِلّٰہِ یَسْجُدُ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ﴾ (الرعد: ۱۵) ’’اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری میں سجدہ ریزی تمام آسمان والے اور زمین والے کرتے ہیں ۔‘‘ شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ کا فتوی: ((اِنَّہُمْ کَانُوْا یَسْجُدُوْنَ لِلْاَصْنَامِ وَ النُّجُوْمِ فَجَائَ النَّہْیُ عَنِ السَّجْدَۃِ لِغَیْرِ اللّٰہِ))[1] ’’اہل جاہلیت بتوں اور ستاروں کو سجدہ کیا کرتے تھے تو حکم ہوا کہ غیر اللہ کو سجدہ مت کرو۔‘‘ غیر اللہ کو سجدہ کفر ہے: نصاب الاحتساب میں ہے: ((اِذَا سَجَدَ لِغَیْرِ اللّٰہِ یَکْفُرُ لِاَنَّ وَضْعَ الْجَبْہَۃِ عَلَی الْاَرْضِ لَا یَجُوْزُ اِلَّا لِلّٰہِ))[2] ’’جب کوئی شخص غیر اللہ (بت قبر وغیرہ) کو سجدہ کرتا ہے تو وہ کافر ہو جاتا ہے کیونکہ زمین پر پیشانی صرف اللہ کے لیے رکھی جاتی ہے۔‘‘ فتاویٰ حمادیہ میں ہے: ((اَلتَّوَاضُعُ لِغَیْرِ اللّٰہِ حَرَامٌ وَ اِذَا لِغَیْرِ اللّٰہِ مُعْتَقِدًا حَقِیْقَۃً کُفْرٌ))[3] ’’غیر اللہ کے سامنے تواضع کرنا (یعنی سر جھکانا وغیرہ) حرام ہے۔ اگر غیر اللہ
Flag Counter