Maktaba Wahhabi

66 - 242
۲۔ موت کے وقت پیشانی کا پسینہ سے تر ہوجانا: سیّدنا بریدہ بن خصیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ((قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَقُوْلُ مَوْتُ الْمُوْمِنِ بِعِرْقِ الْجَبِیْنِ))[1] ’’سیّدنا بریدہ رضی اللہ عنہ خراسان میں تھے وہ اپنے بیمار بھائی کی تیمار داری کے لیے گئے جب اپنے بھائی کوجان بلب حالت میں دیکھا کہ اس کی پیشانی پسینہ سے تر تھی تو بریدہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اللّٰہ اکبر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن کی موت کے وقت پیشانی پسینہ سے شرابور ہوتی ہے۔‘‘ ۳۔ جمعہ کی رات یا جمعہ کے دن موت آنا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَا مِنْ مُسْلِمٍ یَمُوْتُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ اَوْ لَیْلَۃَ الْجُمُعَۃِ اِلاَّ وَقَاہُ اللّٰہِ فِتْنَۃَ الْقَبْرِ))[2] ’’جو مسلمان جمعہ کی رات یا جمعہ کے دن فوت ہو تو اللہ تعالیٰ اسے فتنہ قبر سے محفوظ رکھتا ہے۔‘‘ ۴۔ میدان جہاد میں شہادت: اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ قُتِلُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ اَمْوَاتًا بَلْ اَحْیَآئٌ عِنْدَ رَبِّہِمْ یُرْزَقُوْنَ، فَرِحِیْنَ بِمَآ اٰتٰہُمُ اللّٰہُ مِنْ فَضْلِہٖ وَیَسْتَبْشِرُوْنَ بِالَّذِیْنَ لَمْ یَلْحَقُوْا بِہِمْ مِّنْ خَلْفِہِمْ اَلَّا خَوْفٌ عَلَیْہِمْ وَلَا ہُمْ یَحْزَنُوْنَ،﴾ (آل عمران: ۱۶۹۔ ۱۷۰)
Flag Counter