Maktaba Wahhabi

72 - 242
مذکورہ بالا خاتمہ بالخیر اور نیک موت کی ۱۸ علامات خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی فرمودہ ہیں اگر مرنے والے میں ان ۱۸ نشانیوں میں سے کوئی بھی نشانی پائی جائے تویہ اس کے حسن خاتمہ کی بشارت ہو گی اللہ سبحانہ وتعالیٰ اپنے فضل عمیم اورکرم عظیم سے ہمیں بھی یہ سعادت نصیب فرمائے۔ آمین وما ذالک علی اللّٰہ بعزیز۔ (۱۹)..... اچھے خاتمہ کی علامات میں سے یہ بھی ہے کہ آدمی اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت و فرمانبرداری کرتے ہوئے وفات پائے یا جیسے نمازکی حالت یا روزے کی حالت یا حج عمرہ کرتے ہوئے فوت ہو جائے۔ (۲۰)..... مرنے والے کے حق میں مسلمانوں کی ایک جماعت کا تعریف کرنا: سیّدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک جنازہ گزرا لوگوں نے اس کی عمدہ تعریف کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے حق میں واجب ہو گئی، واجب ہو گئی، واجب ہو گئی، بعد ازاں ایک دوسراجنازہ گزرا لوگوں نے اس کو برے الفاظ میں یاد کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے لیے واجب ہو گئی۔ سیّدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے سوال کیا کہ کون سی چیز واجب ہو گئی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((ہٰذَا اَثْنَیْتُمْ خَیْرًا فَوَجَبَتْ لَہُ الْجَنَّۃُ وَہٰذَا اَثْنَیْتُمْ عَلَیْہِ شَرًّا فَوَجَبَتْ لَہُ النَّارُ اَنْتُمْ شُہَدَائُ اللّٰہِ فِیْ اَرْضِہٖ))[1] ’’جس شخص کی آپ لوگوں نے اچھی تعریف کی تو اس کے لیے جنت واجب ہو گئی اور جس کی تم نے بری تعریف کی اس کے لیے جہنم واجب ہو گئی آپ لوگ اللہ تعالیٰ کی زمین پر اس کے گواہ ہو۔‘‘ نیک خاتمہ پر وفات کے بعد ظاہر ہونے والی علامات: (۱)..... چہرے پر مسکراہٹ۔
Flag Counter