Maktaba Wahhabi

102 - 140
۶- حساب و کتاب: قیامت کے دن حساب وکتاب پر ایمان رکھنا واجب ہے‘کیونکہ اللہ اور اس کے رسو ل صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی خبر دی ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے میدان محشر سے واپس ہونے سے پہلے انہیں ان کے اعمال بتلائے گا‘ اور ہر انسان اپنا عملِ نیک یا بد خود دیکھے گا، ارشاد باری ہے: ﴿يَوْمَ تَجِدُ كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ مِنْ خَيْرٍ مُّحْضَرًا وَمَا عَمِلَتْ مِن سُوءٍ تَوَدُّ لَوْ أَنَّ بَيْنَهَا وَبَيْنَهُ أَمَدًا بَعِيدًا﴾[1] جس دن ہر نفس(شخص)اپنی کی ہوئی نیکیوں کو اور اپنی کی ہوئی برائیوں کو موجود پالے گا‘ آرزو کرے گا کہ کاش! اس کے اور برائیوں کے درمیان بہت ہی دوری ہوتی۔ نیز ارشاد ہے: ﴿وَوَجَدُوا مَا عَمِلُوا حَاضِرًا ۗ وَلَا يَظْلِمُ رَبُّكَ أَحَدًا﴾[2]
Flag Counter