Maktaba Wahhabi

107 - 140
کوئی گھسٹ گھسٹ کراور کوئی اُسی میں گر جائے گا۔اور پل کے کنارے پر آنکڑے(کانٹے)ہوں گے جو حکم الٰہی کے مطابق کچھ لوگوں کو اچک لیں گے۔جب مومنین پل صراط پار کرلیں گے تو انہیں جنت و جہنم کے درمیان ایک پل پر روکا جائے گا‘جہاں ان سے بندوں کے باہمی حقوق کا بدلہ لیا جائے گا‘ اور جب اس سے بھی صاف ستھرا کردیا جائے گا تو انہیں دخول جنت کی اجازت دیدی جائے گی۔[1] ۹- شفاعت(سفارش): شفاعت کے معنیٰ دوسرے کے لئے بھلائی طلبی کے ہیں۔مولف رحمہ اللہ نے شفاعت کی تین قسمیں ذکر کی ہیں ‘ جن میں سے دو قسمیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے خاص ہیں اور تیسری قسم محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور دیگرانبیاء علیہم السلام کے درمیان مشترک ہے۔ ۱۔شفاعت عظمیٰ: یہ وہ اہم شفاعت ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اہل موقف
Flag Counter