Maktaba Wahhabi

108 - 140
کے لئے فرمائیں گے‘ تا کہ ان کے درمیان فیصلہ کردیا جائے‘ جب دیگر انبیاء کرام علیہم السلام معذرت کر لیں گے۔ ۲۔جنتیوں کے حق میں دخول جنت کے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت[1]: اور یہ دونوں شفاعتیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے خاص ہیں۔ ۳۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم ‘ دیگر انبیاء کرام علیہم السلام‘ صدیقین‘ شہداء اور صالحین وغیرہ کی شفاعت ‘ ان مومنوں کے حق میں جومستحق جہنم ہوں گے کہ انہیں جہنم میں نہ داخل کیا جائے‘ نیز ان لوگوں کے حق میں جو جہنم میں داخل ہوچکے ہوں گے ‘ کہ انہیں اس سے نکال دیا جائے۔اس کے علاوہ اللہ عزوجل بلا شفاعت محض اپنے فضل خاص سے بہت سے لوگوں کو جہنم سے نکالے گا، اور دنیا والوں میں سے جنتیوں کے جنت میں جانے کے باوجود بھی جنت میں جگہ خالی ہوگی ‘ تو اللہ سبحانہ وتعالیٰ اس کے لئے دوسرے لوگوں کو پیدا کرے گا اور انہیں جنت میں داخل فرمائے گا۔ شرح عقیدۂ طحاویہ میں شفاعت کی تعداد آٹھ تک پہنچائی ہے، جو یہ ہیں :
Flag Counter