Maktaba Wahhabi

111 - 140
قوماً لم یعملوا خیراً قط۔‘‘[1] فرشتوں نے سفارش کی‘ نبیوں نے سفارش کی‘ مومنوں نے سفارش کی، اب صرف(اللہ)ارحم الراحمین باقی ہے، چنانچہ اللہ تعالیٰ جہنم سے ایک مٹھی بھر ایسے لوگوں کو نکالے گا جنہوں نے کبھی کوئی نیکی نہ کی ہوگی۔ بعض اہل علم نے شفاعت کی چھ قسمیں ذکر کی ہیں : ۱۔ شفاعت عظمیٰ۔ ۲۔ دخول جنت کے لئے شفاعت۔ ۳۔ مستحقین جہنم کے لئے شفاعت کہ انہیں اس میں داخل نہ کیا جائے۔ ۴۔ جو جہنم میں داخل ہو چکے ہیں ‘ ان کے لئے شفاعت کہ انہیں اس سے نکال دیا جائے۔ ۵۔ کچھ جنتیوں کے حق میں بلندیٔ درجات کے لئے شفاعت۔ ۶۔ ابو طالب کے حق میں تخفیف عذاب کے لئے شفاعت۔[2]
Flag Counter