Maktaba Wahhabi

115 - 140
واجب ہے‘ جیساکہ اہل سنت وجماعت کا اُس پر ایمان ہے۔ پہلا مرتبہ: اس بات پر ایمان رکھنا کہ اللہ تعالیٰ اپنے ازلی ابدی علم کے ذریعہ مخلوق کے اعمال کا جاننے والا ہے، چنانچہ اللہ عزوجل بندوں کی نیکیوں ‘ روزیوں ‘ مدت زندگی وغیرہ تمام حالات سے واقف ہے۔اور اللہ سبحانہ وتعالیٰ کو اُن تمام امور کا علم ہے جو ہوچکا‘ جو ہوگا اور جو نہیں ہوا‘ اگر ہوتا تو کس طرح ہوتا، ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَأَنَّ اللّٰہَ قَدْ أَحَاطَ بِكُلِّ شَيْءٍ عِلْمًا﴾[1] اللہ تعالیٰ نے اپنے علم سے ہر چیز کا احاطہ کر رکھا ہے۔ نیز ارشا ہے: ﴿وَأَنَّ اللّٰہَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ﴾[2] بیشک اللہ تعالیٰ ہر چیز کو جاننے والا ہے۔ دوسرا مرتبہ: یہ کہ اللہ تعالیٰ نے ماضی و مستقبل میں ہونے والی تمام چھوٹی
Flag Counter