Maktaba Wahhabi

124 - 140
ایمان اور دین کے بارے میں اہل سنت وجماعت کا موقف اہل سنت و جماعت کے یہاں ’’دین و ایمان‘‘ قول ‘عمل اور اعتقاد کانام ہے‘ یعنی دل وزبان سے کہنا‘ اور دل ‘زبان اور اعضاء و جوارح سے عمل کرنا۔ نیز ان کا عقیدہ یہ ہے کہ ایمان نیکی و اطاعت سے بڑھتا اور گناہ و معصیت سے گھٹتا ہے۔دل کے قول کا معنیٰ اس کی تصدیق اور اس پر یقین کرنا ہے‘ اورزبان کے قول کا معنیٰ زبان سے کلمۂ شہادت کہنا اور اس کے لوازمات کا اقرار کرنا ہے۔اور دل کے عمل کا معنیٰ نیت ‘ اخلاص‘ محبت‘ تابعداری ‘ اللہ سے لولگانا‘ اُس پر بھروسہ کرنا ‘ نیز ا س کے لوازمات‘ تقاضے اور دیگر تمام قلبی اعمال ہیں۔اور زبان کے عمل سے مراد وہ اعمال ہیں جو زبان ہی سے ادا ہو سکتے ہیں ‘ جیسے: تلاوت قرآن‘ تسبیح‘ تحمید‘ تکبیر‘ دعا‘ استغفار اور دیگر اذکار و ظائف۔اور اعضاء و جوارح کے عمل سے مراد وہ
Flag Counter