Maktaba Wahhabi

13 - 140
فرقہ ناجیہ(نجات یافتہ گروہ) یعنی اہل سنت و جماعت کی تعریف ’’فرقہ‘‘ فاء کے زیر کے ساتھ‘ لوگوں کی ایک جماعت کو کہا جاتا ہے، اسے ’نجات و نصرت یافتہ‘‘ کے وصف سے متصف کرنے کا سبب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ہے: ’’ لا يَزالُ مِن أُمَّتي أُمَّةٌ قائِمَةٌ بأَمْرِ اللّٰہِ، لا يَضُرُّهُمْ مَن خَذَلَهُمْ، ولا مَن خالَفَهُمْ، حتّى يَأْتِيَهُمْ أمْرُ اللّٰہِ وهُمْ على ذلكَ ‘‘[1] میری امت کی ایک جماعت ہمیشہ اللہ کے حکم(اسلام)پر قائم رہے گی، ان کی مدد سے ہاتھ کھینچنے والے اور ان کی مخالفت کرنے والے انہیں کوئی نقصان نہ پہنچا سکیں گے ، یہاں تک کہ اللہ کا حکم(فیصلہ)آ جائے گا اور وہ بدستور اس پرقائم رہیں گے۔
Flag Counter