Maktaba Wahhabi

130 - 140
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ ، ازواج مطہرات اور اہل بیت رضی اللہ عنہم کے بارے میں اہل سنت کا عقیدہ اہل سنت و جماعت کا ایک بنیادی عقیدہ یہ ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم کی بابت اپنے دلوں کو بغض و حسداور کینہ وعداوت سے، اور اپنی زبانوں کو طعنہ و تشنیع اور سب وشتم سے محفوظ رکھتے ہیں۔اور ان سے اللہ کی رضامندی کی اور عمومی دعائیں کرتے ہیں ، ارشاد باری ہے: ﴿رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَلِإِخْوَانِنَا الَّذِينَ سَبَقُونَا بِالْإِيمَانِ﴾[1] اے رب ! ہماری اور ہمارے ان بھائیوں کی جو ہم سے پہلے ایمان لائے ‘ مغفرت فرما۔ اہل سنت و جماعت اس باب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے درج ذیل فرمان کی عملی تطبیق پیش کرتے ہیں :
Flag Counter