Maktaba Wahhabi

139 - 140
اہل سنت وجماعت کا طریقہ کار ’’اتباع سنت ‘‘ ہے اہل سنت وجماعت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال‘ افعال اور تقریرات کی اتباع کرتے ہیں ‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم کی پیروی کا مقصود بھی یہی ہے‘ رہا آپ کے حسی آثار کی پیروی کرنا جو دین کا حصہ نہیں ہیں ‘ جیسے آپ کے پیشاب‘ نیند اور چلنے وغیرہ کی جگہیں ‘ تو ان کی تلاش کرنا جائز نہیں ‘ کیونکہ یہ شرک تک پہنچے کا ذریعہ ہیں۔ اہل سنت کا طریقہ یہ بھی ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے پوشیدہ(نامعلوم)ہونے پر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے اقوال کی پیروی کرتے ہیں ‘ البتہ جب کتاب اللہ یا سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نص مل جائے تو اسے دنیا کے ہر شخص کی رائے پر مقدم رکھنا واجب ہے، ارشاد باری ہے: ﴿فَإِن تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللّٰہِ وَالرَّسُولِ إِن كُنتُمْ
Flag Counter