Maktaba Wahhabi

25 - 140
اس سے مقصود یہ ہے کہ اللہ کی ذات سے صفات الٰہی کی نفی کی جائے‘ اور ان کے قائم بذات اللہ ہونے کا انکار کیا جائے یا اُن میں سے بعض صفات کا انکار کیاجائے۔ تحریف اور تعطیل کے درمیان فرق یہ ہے کہ تعطیل کتاب و سنت سے ثابت اسماء و صفات کے صحیح مفہوم کی نفی کو کہتے ہیں ‘ جبکہ تحریف نصوص کتاب و سنت کی باطل تفسیر کا نام ہے۔ تعطیل کی قسمیں : تعطیل کی کئی قسمیں ہیں : ۱۔اللہ کے کمال مقدس کی نفی: یعنی اللہ عزوجل کے تمام اسماء و صفات یا ان میں سے بعض کی نفی کرنا ، جیسے جہمیہ اور معتزلہ نے کیا۔ ۲۔اللہ سے قطع تعلق: مثلا اللہ کی عبادت نہ کرنا‘ یا بعض عبادتیں ترک کردینا‘ یا اللہ کی عبادت میں غیر کو شریک کرنا۔ ۳۔مخلوق سے خالق کی نفی :جیسے بعض لوگ کہتے ہیں کہ اشیاء کا وجود خود بخود ہوگیا ہے اور اُن میں خود بخود ہی تصرف ہوتا ہے۔(نعوذ باللہ)
Flag Counter