Maktaba Wahhabi

26 - 140
ہرمحرف(تحریف کرنے والا)معطل(نفی کرنے والا)ہے‘ لیکن ہر معطل محر ف نہیں۔چنانچہ جو باطل معنیٰ ثابت کرے اور حق معنیٰ کی نفی کرے وہ بیک وقت محرف و معطل دو نوں ہے‘ البتہ جو صرف صفات الٰہی کی نفی کرے وہ محرف نہیں ‘ بلکہ صرف معطل ہے۔ ۳- تکییف: یعنی کیفیت کی بابت سوال کرنا، مقصود یہ ہے کہ صفت الٰہی کی اس طرح تعیین و تحدید کی جائے کہ اُس کی ایک خاص کیفیت ظاہر ہو، کیفیت کی نفی کا یہ مطلب ہر گزنہیں ہے کہ صفات الٰہی کے معانی کو ٹالا جائے اور اُن کی نفی کی جائے‘ بلکہ صفات کا معنیٰ زبان عرب میں معلوم ہے‘یہی سلف صالحین کا عقیدہ ہے ‘ چنانچہ جب امام مالک رحمہ اللہ سے ’’استواء‘‘ کی کیفیت کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے جواب میں فرمایا: ’’الاستواء معلوم، والکیف مجھول، والإیمان بہ واجب، والسؤال عنہ بدعۃ۔‘‘[1] استواء معلوم ہے‘ اس کی کیفیت نامعلوم ہے‘ اُس پر ایمان لانا
Flag Counter