Maktaba Wahhabi

34 - 140
اسماء وصفات الہٰی کی بابت اہل سنت و جماعت کا عقیدہ(تفصیلی طور پر) اسماء و صفات الٰہی کی بابت اہل سنت کا وہی عقیدہ ہے جو امت کے سلف صالحین رحمہم اللہ تعالیٰ کا تھا‘ چنانچہ اہل سنت وجماعت تحریف ‘ تعطیل‘ تکییف اور تمثیل کے بغیر ان تمام چیزوں پر ایمان رکھتے ہیں جس کی اللہ نے اپنی ذات کے بارے میں خبر دی ہے یا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کے بارے میں بتایا ہے‘نیز وہ اللہ کی ذات پاک اور اس کے صفات کے بارے میں ایک ہی عقیدہ رکھتے ہیں ‘ جو بات اللہ کی ذات کے بارے میں کہتے ہیں وہی اللہ کی صفات کے بارے میں کہتے ہیں ‘ چنانچہ جس طرح اللہ کی ذات کے اثبات سے کیفیت لازم نہیں آتی بعینہ اسی طرح اللہ کی صفات کے اثبات سے بھی کیفیت ثابت نہیں ہوتی۔ اسی طرح ان کا عقیدہ ہے کہ کتاب اللہ اور سنت صحیحہ یا دونوں میں سے
Flag Counter