Maktaba Wahhabi

53 - 140
ہر گز نہیں ! جب زمین کوٹ کوٹ کر برابر کردی جائے گی، اور آپ کا رب خود آجائے گا اور فرشتے بھی صفیں باندھ کر آجائیں گے۔ مولف رحمہ اللہ کی ذکر کردہ ان آیات میں اور دیگر آیات میں اللہ کے شایان شان اُس کے آنے‘ آمد فرمانے اور نزول کرنے کا ذکر ہے۔یہ تمام اختیاری افعال اللہ کی قدرت و مشیت سے متعلق ہیں۔ 26. رخ کریم ، 27. دو ہاتھ، 28. دو آنکھیں۔ ارشاد باری ہے: ﴿وَيَبْقَىٰ وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ﴾[1] صرف تمہارے رب کا رخ کریم جو جلال وعظمت والا ہے باقی رہ جائے گا۔ نیز ارشاد ہے: ﴿وَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ فَإِنَّكَ بِأَعْيُنِنَا﴾[2]
Flag Counter