Maktaba Wahhabi

59 - 140
کیا تمہیں پسند نہیں کہ اللہ تمہیں بخش دے‘ اور اللہ بڑا بخشنے والا‘ نہایت مہربان ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں اپنے لئے معافی‘ مغفرت‘ عزت اور قدرت کے صفات ثابت فرمائے ہیں ،لہٰذا ہم بھی اللہ کے لئے ان صفات کو اس کے شایان شان ثابت کرتے ہیں ‘ وہ کسی بھی چیز میں اپنی مخلوق کے مشابہ نہیں۔[1] 35. استواء، 36. علو۔ ارشاد باری ہے: ﴿الرَّحْمَـٰنُ عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوَىٰ﴾[2] رحمن اپنے عرش پر مستوی(بلند)ہوا۔ اللہ عزوجل نے اس صفت کو اپنی کتاب میں سات مقامات پر ذکر کیا ہے‘
Flag Counter