Maktaba Wahhabi

8 - 140
الاسلام رحمۃ اللہ علیہ نے نماز عصر کے بعد ایک ہی نشست میں یہ کتاب تالیف فرمادی۔یہ علامہ ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی وسعت علمی اور خداداد بے پناہ علمی قوت وصلاحیت کی واضح دلیل ہے، اور یہ کوئی بعد چیز نہیں ‘ کیونکہ اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے اپنے فضل سے نوازتا ہے اور جسے چاہتا ہے اس سے محروم کردیتا ہے۔ہم اللہ بلند و باعظمت سے اس کے فضل و کرم کے خواستگار ہیں۔ جب مجھے عقیدہ واسطیہ کی بے پناہ اہمیت کا علم ہوا تو خواہش ہوئی کہ اس کی ایک مختصر شرح قلمبند کروں ،اللہ سے دعاگو ہوں کہ اسے خالص اپنے رخ کریم کے لئے بنائے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ علماء کرام نے اس کتاب کے تئیں حفظ‘ تدریس‘ تعلیق اور شرح وغیرہ کے ذریعہ بڑی کوششیں صرف کی ہیں ، چنانچہ مجھے اس کتاب کی جن شروح کا علم ہوا ان میں سے چند درج ذیل ہیں : ۱- الروضۃالندیۃ شرح العقیدۃ الواسطیۃ، از شیخ زید بن فیاض۔ ۲- الکواشف الجلیۃ عن معانی العقیدۃ الواسطیۃ ، از شیخ عبد العزیز بن محمد السلمان۔
Flag Counter