Maktaba Wahhabi

97 - 140
﴿يُثَبِّتُ اللّٰہُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ ۖ وَيُضِلُّ اللّٰہُ الظَّالِمِينَ ۚ وَيَفْعَلُ اللّٰہُ مَا يَشَاءُ﴾[1] ایمان والوں کو اللہ تعالیٰ پکی بات کے ذریعہ ثابت قدم رکھتا ہے‘ دنیا کی زندگی میں بھی اور آخرت میں بھی‘ اورظالموں کو اللہ تعالیٰ گمراہ کردیتا ہے‘ اور اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے کرگزرتا ہے۔ ۲- قبر میں عذاب و نعمت: کتاب و سنت میں ثابت ہے کہ قبر کا عذاب و نعمت حق ہے اس پر ایمان رکھنا واجب ہے۔یہ قبر کی آزمائش کے بعد کا مرحلہ ہے، کیونکہ آزمائش کے بعد یا تو عذاب ہوگا یا نعمت ملے گی۔جو قبر میں ہونے والے سوالات کے جوابات دے لے گاوہ قبر وحشر میں نجات یافتہ اور سعادت مند ہوگا، اور جو جواب نہ دے سکے گا وہ کھلے خسارہ سے دو چار ہوگا، ہم اللہ تعالیٰ سے دنیا وآخرت میں عافیت کے خواستگار ہیں۔قبر کا عذاب روح پر ہوگا اور جسم اُسی کے تابع ہے، اور قیامت کے دن عذاب روح اور جسم دونوں پر ہوگا۔
Flag Counter