Maktaba Wahhabi

98 - 140
خلاصۂ کلام یہ ہے کہ قبر کا عذاب ونعمت حق ہے‘ اس بات پر کتاب اللہ ‘ سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم اوراجماع امت سب دلالت کناں ہیں۔ ۳- قیامت کبریٰ: اس بات پر بھی ایمان رکھنا واجب ہے کہ دنیوی زندگی کی مدت ختم ہونے کے بعد جب اسرافیل علیہ السلام پہلا صور پھونکیں گے توقیامت کبریٰ قائم ہوگی‘ پھر جب دوبارہ زندہ ہونے کے لئے دوسرا صور پھونکیں گے تو روحیں جسموں میں لوٹا دی جائیں گی اور لوگ اپنی اپنی قبروں سے نکل کر ننگے پیر‘ ننگے جسم اور غیر مختون حالت میں اللہ رب العالمین کے سامنے جاکھڑے ہوں گے۔سب سے پہلے محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے قبر پھٹے گی۔اور اس روز سورج لوگوں سے قریب ہوجائے گا اور اپنے اپنے اعمال کے مطابق لوگ پسینہ میں شرابور ہوں گے۔ ۴- میزان(ترازو): قیامت کے دن ترازو قائم کئے جائیں گے‘ اور ان میں بندوں کے اعمال تولے جائیں گے، ارشاد باری ہے:
Flag Counter