Maktaba Wahhabi

177 - 523
((لینزلن ابن مریم حکماً عدلًا، فلیکسرن الصلیب، ولیقتلن الخنزیر، ولیضعن الجزیۃ، ولتترکن القلاص، فلا یسعی علیہا، ولیذہبن الشحناء، والتباغض و التحاسد، ولیدعوا إلی المال فلا یقبلہ أحد)) [1] ’’ابن مریم ضرور بالضرور ایک عادل حکمران کی حیثیت سے نازل ہوں گے اور وہ صلیب کو توڑیں گے، خنزیر کو قتل کریں گے، اور جزیہ اٹھا لیں گے اورنوجوان اونٹوں کو چھوڑ دیا جائے گا، کوئی ان کے حصول کی کوشش نہیں کرے گا۔ ایک دوسرے سے عداوت رنجش، اور حسد ختم ہوجائے گا۔ مال کی طرف بلایا جائے گا، تو کوئی اسے قبول نہیں کرے گا۔‘‘ مدت قیام کتنی ہوگی؟ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہی منقول ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((الأنبیاء أمہاتہم شتی، ودینہم واحد۔ وأنا أولی الناس بعیسی ابن مریم، لأنہ لم یکن بینی وبینہ نبی، وإنہ نازل، فإذا رأیتموہ فاعرفوہ، فإنہ رجل مربوع، إلی الحمرۃ والبیاض، کأن رأسہ یقطر، وإن لم یصبہ بلل۔ وإنہ یدق الصلیب، ویقتل الخنزیر، ویضع الجزیۃ و یفیض المال، ویقاتل الناس علی الإسلام، حتی یہلک اللّٰه في إمارتہ الملل کلہا غیر الإسلام، وحتی یہلک اللّٰه في إمارتہ مسیح الضلالۃ الأعور الکذاب، وتقع الأمنۃ في الأرض، حتی یرعی الأسد مع الإبل۔النمر مع البقر، والذئاب مع الغنم، وتلعب الصبیان بالحیات لا یضر بعضہم بعضاً، یلبث أربعین سنۃ، ثم یتوفی و یصلي علیہ المسلمون)) [2] ’’انبیاء کی مائیں مختلف ہیں، او ر ان کا دین ایک ہے اور میں عیسی ابن مریم کے زیادہ قریب ہوں۔ اس لیے کہ میرے او ران کے درمیان کوئی نبی نہیں گزرا اور بیشک آپ نازل ہونے والے ہیں، جب تم انہیں دیکھو تو پہچان لو۔بیشک آپ میانہ قامت سرخ سفید رنگ کے ہیں۔ گویا کہ آپ کے سر سے پانی ٹپک رہا ہو۔ اگرچہ اس میں کوئی تری نہیں ہوگی۔ بیشک آپ صلیب کو توڑیں گے، اور خنزیر کو قتل کریں گے اور جزیہ اٹھالیں گے، اور مال بہت زیادہ ہوجائے گا: اور اسلام پر لوگوں سے جنگ کریں گے۔ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ آپ کی امارت میں اسلام کے علاوہ باقی تمام ملتوں کو ہلا ک کردے گا، اور یہاں تک کہ آپ کی امارت میں گمراہ مسیح جھوٹے کانے کو قتل کیا جائے گااور زمین میں امن قائم ہوگا، یہاں تک کہ اونٹ اور شیر
Flag Counter