Maktaba Wahhabi

335 - 523
شرح: … جس انسان کی موت کا وقت قریب آجائے، خواہ وہ مؤمن ہو یا کافر، اسے بشارت دی جاتی ہے۔ اگر وہ انسان مؤمن ہو،تو اسے اللہ تعالیٰ کی رحمت اورجنت کی بشارت سنائی جاتی ہے، اور اگر وہ انسان کافر یا منافق ہو، تو اسے اللہ تعالیٰ کے غضب اور جہنم کی بشارت دی جاتی ہے۔ یعنی کوئی بھی ہو، اسے مرنے سے پہلے خبر ہوجاتی ہے کہ اس کا انجام کیا ہوگا،اور وہ کہاں جانے والا ہے۔ اس وقت اس کے لیے توبہ کرنا یا نجات کا سامان کرنا ناممکن ہوجاتا ہے۔ حدیث میں آتا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((من أحب لقاء اللّٰه أحب اللّٰه لقائہ))۔ قالت عائشۃ: یارسول اللّٰه ! کلنا نکرہ الموت۔ قال:((لیس کذلک یا عائشۃ ! وإنما یبشر المؤمن عند الموت، فیحب لقاء اللّٰه، فیحب اللّٰه لقاء ہ والکافر یبشر بالنار، فیبغض لقاء اللّٰه، فیبغض اللّٰه لقائہ))[1] ’’ جو کوئی اللہ تعالیٰ کی ملاقات کو پسند کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کی ملاقات کو پسند کرتے ہیں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: اے اللہ کے رسول ! ہم میں سے ہر ایک موت کو ناپسند کرتا ہے۔ آپ نے فرمایا: اے عائشہ ! ایسے نہیں ہے۔(بلکہ) بیشک مؤمن کو موت کے وقت خوشخبری دی جاتی ہے، اوروہ اللہ کی ملاقات کو پسند کرتا، اور اللہ تعالیٰ اس کی ملاقات کو پسند کرتے ہیں اور کافر کو موت کے وقت جہنم کی بشارت دی جاتی ہے، وہ اللہ تعالیٰ کی ملاقات کو ناپسند کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کی ملاقات کو نا پسند کرتے ہیں۔‘‘ روزِقیامت لوگوں کی اقسام لوگوں کی قیامت کے دن تین قسمیں ہوں گی: 1۔ پھلي قسم: وہ لوگ ہیں جو پہلے پہل ہی اللہ تعالیٰ کی رحمت اور اس کے فضل سے جنت میں داخل ہوں گے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو ان میں سے بنادے۔فرمان الٰہی ہے: ﴿إِنَّ الَّذِیْنَ قَالُوا رَبُّنَا اللّٰہُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَیْہِمُ الْمَلَائِکَۃُ أَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّۃِ الَّتِیْ کُنتُمْ تُوعَدُونَo نَحْنُ أَوْلِیَاؤُکُمْ فِیْ الْحَیَاۃِ الدُّنْیَا وَ فِیْ الْآخِرَۃِ وَلَکُمْ فِیْہَا مَا تَشْتَہِیْ أَنفُسُکُمْ وَلَکُمْ فِیْہَا مَا تَدَّعُونَo نُزُلًا مِّنْ غَفُورٍ رَّحِیْمٍo﴾(فصلت: 30۔ 32) ’’جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا پروردگار اللہ ہے پھر وہ(اس پر) قائم رہے ان پر فرشتے ا تریں گے(اور کہیں گے) کہ نہ خوف کرو اور نہ غمناک ہو اور اس بہشت کی خوشی مناؤ جس کاتم سے وعدہ کیاجاتاتھا۔ ہم دنیاکی زندگی میں بھی تمہارے دوست تھے اور آخرت میں بھی(تمہارے رفیق ہیں) اور وہاں جس(نعمت) کو
Flag Counter