Maktaba Wahhabi

115 - 222
معتقدان و حدۃ الوجود وحدۃ الموجود کو ملحد و زندیق کہتے ہیں اور ان کے مرید اور شاگرد مولوی احمد حسن صاحب کا بھی یہی مقولہ ہے اور اقوال ضیاء القلوب کو محتاج تاویل جانتے ہیں اور ان تاویلوں کا واقف اپنے سوا دوسرے کو نہیں مانتے مولوی رشید احمد و مولوی محمد یعقوب صاحب اس مسلک پر ہیں باوجود اس کے کہ آپ سے اجازت بیعت کی حاصل ہے اور مشرب اہل چشت کا رکھتے ہیں خلاف مثائخ چشت گفتگو کرتے ہیں۔جواب اول نکتہ شنا سا مسئلہ وحدۃالوجود حق و صحیح ہے اس مسئلہ میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے فقیر و مشائخ اور جن لوگوں نے فقیر سے بیعت کی ہے سب کا اعتقاد یہی ہے،مولوی محمد قاسم مرحوم،مولوی رشید احمد صاحب،مولوی محمد یعقوب صاحب،مولوی احمد حسن صاحب وغیرہم فقیر کے عزیز ہیں اور فقیر سے تعلق رکھتے ہیں کبھی خلاف اعتقادات فقیر و خلاف مشرب مشائخ طریق خود مسلک اختیار نہ کریں گے۔(شمائم امدامیہ ص ۳۱۔۳۲)۔ دیو نبدی علماء مشائخ تبلیغ کے پیرو مرشد کے اس بیان سے ثابت ہو گیا کہ وحدت الوجود ان کا عقیدہ بھی ہے یہ لوگ اس سے انکار اس لئے کرتے ہیں کہ اس عقیدے کا اظہار کفر ہے اس کو چھپانا ہر حال میں فرض ہے جو بات حاجی امداد اللہ نے کہی ہے اس کا ثبوت دیو بند علماء و مشائخ کے مذہب کی کتابوں سے ثابت ہے۔ آدم کو فرشتوں نے اس لئے سجدہ کیا کہ وہ خدا کے مظہر تھےبیت اللہ کو اس لئے سجدہ کیا جاتا ہے کہ وہ بھی خدا کا مظہر ہے ابلیس بھی
Flag Counter