Maktaba Wahhabi

119 - 222
ان کو کوئی فائدہ نہیں پہنچایا۔تو اس نے ان سے کہا ہمارا معبود ہے ہم اس کو پکارتے ہیں اس سے مدد طلب کرتے ہیں جب انہوں نے اللہ تعالیٰ کو پکارا تو دشمن بھاگ گیا اس سے وہ لوگ مسلمان ہوگئے۔ممکن ہے ابراہیم علیہ السلام نے یہ طریقہ اختیار کرکے قوم پر حجت قائم کی ہو اور خلیل اللہ کے حق میں یہ کہنا کہ وہ ان کو رب تعالیٰ کا مظہر سمجھتے تھے ان پر بہتان ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ خلیل اللہ بھی ان صوفیوں کی طرح وحدت الوجود کے قائل تھے۔(قاتلھم اللّٰہ انی یوفکون شیطان کا جنت میں جانے کے مسئلے پر صوفی سہل تستری سے مناظرہ شیطان کی جیت سہل کی ہار شیخ ابن عربی صوفی نے فتوحات مکیہ(باب ۲۹۳)میں اور عبدالوہاب شعرانی نے الیواقیت والجواہرص ۱۱۱ میں لکھا ہے مشہور صوفی بزرگ سہل تستری سے شیطان کی ملاقات ہوئی اس بات پر مناظر ہ ہوا کہ شیطان کے لئے اللہ کی رحمت میں سے کچھ ہے یا نہیں ؟شیطان نے قرآن کریم کی آیت(ورحمتی وسعت کل شیٔ)(الاعراف:۱۵۶)میری رحمت ہر چیز پر غالب ہے سے استدلال کیا کہ میں بھی قرآن کے لفظ(کل شی)میں شامل ہو ں کیونکہ میں بھی شی ہوں اور ہر شے کو رحمت الہی میں شامل ہونے کا ذکر یہاں ہے اور لفظ شئے سے پہلے لفظ کل آیا ہے اور میں کل سے باہر نہیں ہو لہذا قرآن کی آیت کی رو سے مجھے بھی رحمت الہی شامل ہے سہل کہتے ہیں میں نے قرآن میں شیطان کے استدلال کا جواب بہت
Flag Counter