Maktaba Wahhabi

137 - 222
نسبت موسوی شئون محمد یہ علیہ الصلوۃ والسلام سے ایک شان ہے عیسیٰٰ روح اللہ،موسیٰٰ کلیم اللہ،یہ سب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے شئون ہی کے اسماء ہیں جن لوگوں میں ان شئون موسویہ اور شئون عیسویہ کا غلبہ ہوتا ہے بعض اوقات وہ لوگ مرتے وقت(لاالہ الا اللّٰه موسیٰٰ کلیم اللّٰه،لا الہ الااللّٰه عیسیٰٰٰ روح اللّٰه)پڑھنے لگتے ہیں جس کی حقیقت عوام نہیں سمجھتے چونکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جامع الکمالات ہیں پس اس سے مستفید ہونا نہ اس سے حیثیت سے ہے کہ وہ دراصل کمال موسوی ہے بلکہ اس حیثیت سے ہے کہ وہ دراصل کمال محمدی ہے۔شریعت و طریقت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی ص ۴۲۔۴۳۔ اپنے یہودی پیر سے میرا سلام کہنا اسی نسبت موسوی و عیسوی کو بیان کرتے ہوئے اشرف علی صاحب(الافاضات الیومیہ ج ۱ ص ۲۵۴)میں فرماتے ہیں۔ حضرت شیخ نجم الدین کبری کے متعلق بھی ایک بزرگ سے سنا ہے کہ ان کی نسبت موسوی تھی مگر خود ان کو اپنی نسبت کا علم نہیں تھا ان کے کسی معاصر بزرگ کے پاس ان کے مرید زیارت کے لئے جارہے تھے آپ نے چلتے وقت فرمایا کہ ان حضرت سے میرا بھی سلام کہنا مرید نے جاکر پیر کا سلام پہنچایاانہوں نے جواب میں فرمایا کہ اپنے یہودی پیر سے ہمارا سلام کہنا یہ سن کر شیخ نجم الدین کبری پر وجد طاری ہوگیا اور فرمایا کہ الحمد للہ مجھے اپنی نسبت معلوم ہوگئی کہ موسوی ہے اس پر حضرت والا مولانا اشرف علی صاحب نے فرمایا کسی کو حق نہیں کسی کی نسبت پر کچھ اعتراض کرنے کا …
Flag Counter