Maktaba Wahhabi

142 - 222
گویا کہ اس بدعتی عقیدے پر جماعت تبلیغ بھی مکمل عقیدہ رکھتی ہے اس کتاب کی اہمیت جماعت تبلیغ کے نزدیک کیا ہے اس سے واضح ہے کہ مولوی زکریا صاحب نے اس کا مقدمہ تالیف کیا ہے۔ پیر اور شیخ کا اصطلاحی عالم ہونا ضروری نہیں نیزجاننا چاہئے کہ شیخ کا جملہ علوم پر حاوی ہونا شرط نہیں ہے بلکہ عبادات میں فرائض اور سنن و نوافل کی مقدار محرمات و ممنوعات کی اقسام اور جائز و ناجائز کے قابل علم کافی ہے(امداد السلوک ۷۰۔۷۱)۔ یہی وجہ ہے کہ یہ صوفی پیرو مرشد جاہل ہوتے ہیں اور جس جماعت کے سربراہ و شیوخ دینی علوم سے جاہل ہوں اس جماعت کیا حال ہوگا۔یہی وجہ ہے یہ صوفیاء سلسلے قادریہ،چشتیہ،سہروردیہ،نقشبندیہ،بدعات و خرافات سے پر ہیں۔بلکہ اس مذہب کے بعض پیروکار حلول،وحدت الوجود ووحدت الموجود کا عقیدہ رکھتے ہیں۔ مزاروں کا چڑھاوا اور علماء دیوبند مولاناخلیل احمد صاحب سھارنپوری دیو بند کے بڑے علما ء میں سے تھے بذل المجھود فی حل ابی داؤد/سنن ابوداؤد کی شرح/ کے مؤلف علماء دیو بند کے عقائد میں المھند علی المفند بھی انہیں کی تالیف ہے براھین قاطعہ بھی آپ ہی نے تالیف فرمائی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اردو زبان مدرسہ دیو بند سے سیکھی تھی۔
Flag Counter