Maktaba Wahhabi

146 - 222
میں ہوتا ہے اور جب مرید ذات تک پہنچ جاتا ہے تو کہتے ہیں کہ حق تعالیٰ تک رسائی پاگیا۔امدادالسلوک ص ۱۷۲ مؤلفہ رشید احمد صاحب گنگوہی دیو بندی۔ ایک مرید کا خواب کہ پیر کی انگلیاں شہد میں ہیں اور مرید کی پاخانہ میں ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ایک پیر کی حکایت ہے کہ ان کے مرید نے خواب بیان کیا کہ آپ کی انگلیاں شہد میں بھری پڑی ہیں اور میری پاخانہ میں پیر صاحب نے سن کر فرمایا کیوں نہ ہو تو دنیا کا کتا ہے اور ہم بزرگ اللہ والے ہیں مرید نے کہا ابھی خواب پورا نہیں ہوا کچھ باقی ہے وہ یہ ہے کہ تمہاری انگلیاں میں چاٹ رہاہوں اور میری انگلیاں آپ چاٹ رہے ہو(الافاضات الیومیہ مولانا اشرف علی تھانوی صاحب ج ۳ ص ۲۹)یہ ہے بدعتی پیروں و مشائخ کا حال۔ عشاق کی جنت وہ ہے جس میں دوست کی ملاقات ہو اور جہنم وہ جہاں وہ اس کے دیدار سے محروم ہوں صوفیاء کے مذہب میں جنت اسکا نام ہے جہاں دوست کی ملاقات ہواور جہنم وہ جگہ ہے جہاں وہ اس دیدار سے محروم ہو۔حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی فرماتے ہیں عشاق کا مذہب تو یہی ہے کہ جنت کو وہ دوست کی ملاقات کا ذریعہ سمجھتے ہیں اور اسی طرح دوزخ کو فراق کی جگہ تصور کرتے ہیں(الافاضات الیومیہ ج ۳ ص ۲۷)۔
Flag Counter