Maktaba Wahhabi

148 - 222
مؤلف مولانا زکریا صاحب ص ۱۴۸۔۱۴۹)۔ اسی ہدایت پر جماعت تبلیغ گامزن ہے اس جماعت کے معمولات پر جتنا اعتراضات کئے جائیں چاہے قرآن و سنّت سے دلیل دے کر ان کے اعمال کو بدعت ثابت کر دیا جائے تب بھی ان پر کوئی اثر نہیں ہوتا ان کی کتاب تبلیغی نصاب اور فضائل اعمال میں مذکورہ واقعات کے جھوٹ کو جس قدر بھی واضح کردیاجائے مگر وہ ان واقعات وحکایات کو چھوڑنے پر کبھی تیار نہیں ہوتے ان کو یہی تعلیم ہے کہ مخالف کا ہر اعتراض بکواس ہے بک بک ہے اس کی طرف مطلقاًً توجہ نہ کی جائے۔ سمندروں اور دریاؤں پر صوفی کی حکومت مولانا زکریا صاحب فرماتے ہیں میں نے اپنے والد سے ایک قصہ اکثر سنا وہ فرماتے تھے ایک شخص کو پانی پت ایک ضرورت سے جانا تھا راستہ میں جمنا پڑتی تھی جس میں اتفاق سے طغیانی کی صورت تھی کہ کشتی بھی نہ چل سکتی تھی یہ شخص بہت پریشان تھا لوگوں نے اس سے کہا کہ فلاں جنگل میں ایک بزرگ رہتے ہیں ان سے جاکر اپنی ضرورت کا اظہار کرو اگر کوئی صورت تجویز کریں تو شاید کام چل جائے ویسے کوئی صورت نہیں لیکن وہ بزرگ اول خفا ہونگے انکارکریں گے اس سے مایوس نہ ہونا چاہئے چنانچہ وہ شخص گیا اس جنگل میں ایک جھونپڑی تھی اس میں اس کے اہل و عیال رہتے تھے اس شخص نے رو کر اپنی ضرورت کا اظہار کیا کہ کل مقدمہ کی تاریخ ہے جانے کی کوئی صورت نہیں اول تو انہوں نے حسب عادت خوب ڈانٹا کہ میں کیا کرسکتا ہوں میرے قبضے میں کیا ہے اس کے بعد جب اس نے بہت
Flag Counter