Maktaba Wahhabi

158 - 222
تسلیم میں مرتبہ عالیہ پاتا ہے ایک دن عبدالقادر جیلانی سات اولیاء اللہ کے ہمراہ بیٹھے تھے ناگاہ نظر بصیرت سے ملاحظہ فرمایا کہ ایک جہاز قریب غرق ہونے کے ہے آپ نے ہمت و توجہ باطنی سے اس کو غرق ہونے سے بچالیا وہ ساتوں آدمی اولیاء اللہ اس امر کو خلاف خیال کرکے آپ سے ناخوش ہوئے آپ نے ان کو اپنی مجلس سے علیحدہ کردیا یہی وہ اولیاء تھے جنہوں نے اپنا گوشت درندے کو کھلایا امدادالمشتاق۔ یہ ہے صوفیاء کی شیطانی کہانی دیوبندی شیخ کی زبانی۔کیا تبلیغی جماعت کے بزرگوں میں سے کسی نے اپنا گوشت اﷲ کے نام پر کسی درندے کو کھلایا ہے اگر نہیں تو ان کی ولایت مشکوک ہوجاتی ہے اور خروج و چلّے سب بے اثر۔ لاالہ الااللہ کے تین معنی صوفیاء کے نزدیک لاالہ الا اللہ کے باعتبار و مراتب مردان کے تین معنی ہیں اول:لاالہ الا اللہ،یعنی لا معبودالااللہ دوم:لاالہ الا اللہ،یعنی لا مقصودالااللہ سوم:لاالہ الا اللہ،یعنی لاموجودالااللہ یہ تیسرا مرتبہ سب سے اعلٰی ہے شمائم امدامیہ ص ۴۳ امدادالمشتاق ص ۴۳ لاموجودالااللہ کے عقیدے والے کو سب سے اعلٰی کہنا اس بات کی دلیل ہے کہ دیو بندی و تبلیغی جماعت وحدت الوجود کی قائل ہے۔ حکیم الامت کے اس قول سے معلوم ہوا کہ ان کے ہاں کلمہ کا اصل و صحیح معنی(لاموجود الااللہ
Flag Counter