Maktaba Wahhabi

178 - 222
تقسیم ہوگی ان میں سے صرف ایک فرقہ جنت میں جائے گا باقی سب جہنم میں جائیں گے۔ اس حدیث کو امام ابن ماجہ نے عوف بن مالک سے روایت کیا ہے اس قسم کی حدیث ابوہریرہ سے بھی مروی ہے اس حدیث سے معلوم ہوا امت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سب گروہ اور جماعتیں حق پر نہیں اسلام کا صرف ایک راستہ ہے ایک سے زیادہ نہیں۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا﴿وان ہذا صراطی مستقیما فاتبعوہ۔ولا تتبعوا السبل فتفرق بکم عن سبیلہ﴾(الانعام:۱۵۳)بیشک میرا یہی راستہ ہے جو سیدھا ہے اس پر چلو دوسرے راستوں پر مت چلو یہ راستے تمہیں اصل راستے سے دورلے جائیں گے۔دوسری جگہ پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا﴿قل ہذہ سبیلی ادعواالی اللّٰه علی بصیرۃ انا ومن اتبعنی﴾(یوسف:۱۵۸)کہہ دیجئے یہی میرا راستہ ہے اسی راستہ پر میں لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی طرف بلاتا ہوں میں دیکھے بھالے راستے پر کھڑا ہوں اور میری اتباع کرنے والے بھی میرے ساتھ ہیں۔ان آیات میں لفظ سبیل مفردلایاگیا ہے جس کا معنی ہے ایک راستہ۔اور سورہ فاتحہ میں نماز پڑھنے والا اللہ تعالیٰ سے کہتا ہے۔(اھدناالصراط المستقیم)ہم کو سیدھی راہ دکھا۔اس آیت میں بھی صراط کا لفظ مفرد ہے اور اس کی صفت مستقیم لائی گئی ہیں یعنی سیدھی راہ اس سے معلوم ہوا دنیا میں دین واسلام کے نام سے ٹیڑھے راستے بھی موجود ہیں جو آدمی کو اس کی منزل مقصود سے دور لے جاتے ہیں۔ حنفیہ دیو بندیہ کاقرآن کے بارے میں عقیدہ دیو بندی مذہب چونکہ حنفی المسلک ہے فقہ حنفیہ ان کے مذہب کی کتابیں ہیں۔اصول اور
Flag Counter