Maktaba Wahhabi

184 - 222
بدعت پر عمل نہیں کر سکتا۔اﷲ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنّت کیا ہے اور کیا نہیں اس کو وہ بہتر جانتا ہے اور پھر ا مام احمد اس کو سنّت جان کر کتاب السنہ میں لائے ہیں کیا وہ بھی سنّت سے ناواقف اور بدعت پر عمل کرنے والے تھے۔حافظ ابن کثیر نے البدایہ والنہایہ ص ۴۴ ج ۷ میں لکھا ہے کہ امام احمد نے قرآن کے چومنے پر اسی روایت سے استدلال کیاہے۔ ایک صوفی کا خواب کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی قبر مبارک میں بیٹھے ہوئے حقہ پی رہے تھے مولوی اشرف علی صاحب تھانوی الافاضات الیومیہ ج ۵ ص ۶۴ میں فرماتے ہیں ایک صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ میں نے حضور کو خواب میں اس شکل میں دیکھا کہ حضور روضہ مبارک میں بیٹھے ہوئے حقہ پی رہے ہیں۔ مولوی اشرف علی صاحب نے اس کی یہ توجیہ کی ہے کہ اس آدمی نے جب خواب دیکھا اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے لئے آئینہ تھے اس نے نبی کریم کی شکل میں اپنے آپ کو حقہ پیتے ہوئے دیکھا اور وہ آدمی حقہ پیتا تھا۔میں کہتا ہوں اس تفسیر کے بجائے اگر مولانا یہ تفسیر کرتے کہ اس شخص نے شیطان کو حقہ پیتے ہوئے دیکھا ہوگا۔شیطان نے اس خواب سے اس کو گمراہ کیا کہ حقہ پینا کوئی جرم نہیں ہے کیونکہ یہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی پیتے تھے۔مولوی صاحب اگر اس خواب کی تعبیر شیطانی خواب سے کرتے تو ممکن تھا کہ وہ حقہ پینے کی شیطانی عادت کو ترک کر دیتا۔مگر مولوی صاحب نے اپنی منطقی و فلسفی بحث سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ
Flag Counter