Maktaba Wahhabi

190 - 222
مظہر ہادی تھا نہ دیکھا ہادی و مضل اوپر نیچے جمع تھے شمائم امدادیہ ص ۹۰ صوفی کے نزدیک اللہ تعالیٰ کی ایک صفت مضل ہے اور ایک صفت ہادی ہے مضل کا معنی گمراہ کرنے والا ہے یہاں صوفی نے اس کا معنی نقصان دینے والا کیا ہے ہادی کا معنی ہے راستہ دکھا نے والا صوفی نے یہاں اس کا معنی نفع دینے والا بچانے والا کیا ہے یہ ہاتھی اور اس کا چلانے والا اللہ تعالیٰ کی دو صفتوں سے متصف تھے اس لئے ان میں خدائی صفات تھیں اس چیلے نے یہ غلطی کی کہ خدا تعالیٰ کی ایک صفت کی طرف توجہ کی دوسری صفت کی طرف اس نے نہیں دیکھا اس لئے خدا تعالیٰ ہی کی ایک صفت سے وہ ماراگیا اگر وہ خدا تعالیٰ کی دوسری صفت کی طرف توجہ کرتا اس پر عمل کرتا تو بچ جاتا۔مطلب یہ ہے کہ گرونے یہ نہیں کہا کہ اس چیلے نے ہاتھی اور اس کے چلانے والے کو خدا کہہ کر غلطی کی بلکہ اس کی غلطی یہ بیان کی کہ خدا تعالیٰ کی نقصان دینے والی صفت کے سامنے چلا گیا اور دوسری اس کی صفت کو جو اس کو بچانے کے لئے تھی نظرانداز کردیا اس لئے ثابت ہوا کہ اس صوفی کے نزدیک ہاتھی اور اس کا چلانے والا دونوں خدا تھے۔نعوذ باللّٰه من ذالک۔ رمضان میں بیس تراویح کے حساب سے قرآن ختم کرنے کے لئے قرآن کی پانچ سو چالیس رکوع میں تقسیم س:ہندوستان و پاکستان میں مطبوع قرآن کریم میں رکوع لکھے ہوئے ملتے ہیں ان کی کل تعداد ۵۴۰ پانچسوچالیس ہے یہ رکوع عرب کے ملکوں کے مطبوع قرآن کریم کے نسخوں میں
Flag Counter