Maktaba Wahhabi

22 - 222
مقالات اھل الضلال من اصحاب تبلیغی نصاب و فضائل اعمال یعنی تبلیغی و دیوبندی جماعت کا تباہ کن صوفیت کا عقیدہ: مذہب حنفی دو جماعتوں میں منقسم ہے ایک دیو بندی،دوسرے بریلوی،دیو بندی جماعت میں سے نصف صدی پہلے ایک جماعت تبلیغ کے نام سے بنی ہے۔اس جماعت کے بانی صوفی الیاس صاحب ہیں جن کی ولادت ۱۳۰۳؁ھ،مطابق ۱۸۸۶؁ء اور وفات ۱۳۶۴؁ھ مطابق،۱۹۴۴؁ء میں ہوئی،تبلیغ کا حکم ان کو خواب میں ملا۔(ملفوظات الیاس،ملفوظ ۵۰) مولاناالیاس صاحب اور دیوبندی جماعت کے اکابرین و شیوخ صوفی تھے۔سید ابوالحسن علی میاں ندوی فرماتے ہیں:’’مولانا الیاس صاحب کا خاندان صدیقی شیوخ کا معتبر گھرانہ تھا ‘‘(مولانا الیاس اور ان کی دینی دعوت ص ۴۱)اس کتاب میں علی میاں لکھتے ہیں:’ مولوی الیاس صاحب نے دس سال مولوی رشید احمد گنگوھی کے پاس بسر کئے ص ۵۳ مولوی رشید احمد صاحب گنگوھی مشہور صوفی بزرگ تھے ان سے ہی مولوی الیاس صاحب نے صوفیت کے سلسلوں پر بیعت کی۔کتاب مذکورکے ص ۵۴پر علی میاں لکھتے ہیں مولانا الیاس صاحب ذکر کرتے تو ایک بوجھ محسوس کرتے حضرت(گنگوھی)سے کہا تو حضرت تھرا گئے اور فرمایا مولانا محمد قاسم صاحب نے یہی شکا یت حاجی امداد اللہ صاحب سے فرمائی تو حاجی صاحب
Flag Counter