Maktaba Wahhabi

37 - 222
کر چلّے لگائیں اور ان چلّوں کے ذریعہ پورے دین کو نگل کر اپنے اندر داخل کریں تاکہ دین کا کوئی حصہ باہر اس دنیا میں نہ رہ جائے۔ انگریزوں کے ساتھ خضرعلیہ السلام ہندوستان میں انگریزی فوج کے ساتھ جو لوگ لڑرہے تھے ان میں مولوی فضل الرحمن صاحب گنج مرادآبادی بھی تھے اچانک ایک دن مولانا کو دیکھا گیا کہ خود بھاگے جارہے ہیں اور کہتے جارہے ہیں کہ لڑنے کا کیا فائدہ خضر کو تو میں انگریزوں کی صف میں پارہا ہوں(حاشیہ سوانح قاسمی ۲ ص۱۰۳)یہ جماعت تبلیغ کے اکا برین کا حال ہے ان کو ہندوستان کی آزادی کی جنگ میں حصے لینے کی کیا ضرورت تھی ان کا ایمان و یقین یہ تھا کہ اللہ تعالیٰ کی نصرت و تائید بصورت خضرانگریزوں کے ساتھ ہے یہ واقعہ ان لوگوں کے دعویٰ کو مزید پکاکردیتا ہے جو کہتے ہیں جماعت تبلیغ اس لئے بنائی گئی تھی تاکہ کفار مسلمانوں کے ملک میں قابض رہیں مسلمانوں میں ان کے خلاف کوئی تحریک نہ اٹھنے پائے انگریزوں کے ہندوستان پر قبضہ کے دوران دونئی تنظیمیں وجود میں آئیں ایک قادیانی جماعت اور دوسری تبلیغی جماعت ہے۔ان دونوں جماعتوں کا دعویٰ ایک ہے کہ جہاد بالسیف کی مسلمانوں کو اب ضرورت نہیں ہے لہذا جتنا ممکن ہو مسلمانوں کو ان کے حکمرانوں کے خلاف آواز نکالنے سے روکا جائے خواہ یہ حکمران کافرہوں یا قبر پرست۔یہی وجہ ہے دنیا کی ہر حکومت کے دروازے بشمول اسرأیل اس جماعت کے لئے کھلے ہیں بلکہ اکثر و بیشتر فاسق و فاجرو مسلم حکمران فوراًً اس جماعت میں شمولیت اختیار کر لیتے ہیں اور اپنی پوری حکومت کی قوت اس
Flag Counter