Maktaba Wahhabi

56 - 222
درود پڑھنے والے کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منہ چوم لیا بکثرت درور پڑھنے سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خواب میں محمد بن سعید بن مطرف کا منہ چوم لیا،آنکھ کھلی توسارا بالاخانہ مشک کی خوشبو سے مہک رہا تھا مشک کی خوشبوانکے رخسار میں سے آٹھ دن تک آ تی رہی۔(فضائل درود فصل ۵ حکایت ۳۸)ایک فوت شدہ نوجوان نے خواب میں ابرہیم نامی بزرگ سے مصافحہ کیا جسکی خوشبو مرتے دم تک قائم رہی(فضائل حج فصل ۱۵ حکایت ۱۵)حضرت شاہ ولی اللہ کے والد کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خواب میں زردہ کھلایا آنکھ کھلی تو ہاتھوں سے زعفران کی خوشبوآرہی تھی۔(فضائل درود فصل ۵ حکایت ۴۸)شاہ ولی اللہ اپنے والد کے بارے میں فرماتے ہیں بیماری کے دوران حضور صلی اللہ علیہ وسلم ان کی عیادت کے لئے تشریف لائے اپنی داڑھی کے دوبال انہیں دیئے جس سے ان کی صحت بحال ہو ئی ایک بال انہوں نے شاہ ولی اللہ کو دے دیا۔(فضائل درودفصل ۵ حکایت ۴۸)یہ دونوں حکایات زکریا صاحب نے شاہ ولی اللہ کی کتاب ’’درثمین‘‘ سے نقل کی ہیں ان دونوں واقعات سے ثابت ہوتا ہے شاہ ولی اللہ صاحب بھی ایسی باتوں کے قائل تھے شاہ صاحب کی کتاب درثمین جس میں انہوں نے اپنے والد کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملنے کے واقعات بیان کئے ہیں اور انکی کتاب’’ انفاس العارفین‘‘ سے پتا چلتا ہے کہ وہ بھی ان صوفیاء کے سلسلے کے پیروکار تھے اور اس قسم کی بدعات و خرافات پر وہ یقین رکھتے تھے۔اللہ کرے انہوں نے ان کتابوں و مافیہا سے آخر عمر میں دست برداری و بیزاری ظاہر کردی ہو۔صوفیاء کے جو واقعات گزرچکے ہیں یا آئندہ آئیں گے ان سے ثابت ہوتا ہے کہ انکے عقیدے میں تمام انبیاء،اولیاء و شہداء زندہ
Flag Counter