Maktaba Wahhabi

71 - 222
ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بمع صاحبین کے آسمان سے نازل ہو کر مدرسہ دیوبند کا حساب لینے آیا کرتے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا میں کہاں آئیں گے،شیطان ہی کبھی نبی بن کر کبھی ولی بن کر کبھی شہید بن کر جاہل صوفیوں کو گمراہ کرنے میں لگا ہوا ہے۔ شیطان کبھی بزرگوں کی شکل بناکر لوگوں کو گمراہ کرتا ہے علامہ شبلی رحمہ اللہ(احکام الجان ص ۳۶)میں مجاہد کی روایت لائے ہیں وہ فرماتے ہیں میں جب نماز کے لئے کھڑا ہوتا تھا تو شیطان ابن عباس رضی اللہ عنہ کی شکل بنا کر میرے سامنے آجاتا تھا ایک دن میں نے چھری اپنے ساتھ رکھ لی جب وہ میرے سامنے آیا تو میں نے چھری سے اس پر حملہ کر دیا وہ گرا،اس کے گرنے کی میں نے آواز سنی اس کے بعد میں نے اس کو نہیں دیکھا شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ(البلاغ المبین ص ۱۹۲)و مابعدہ میں فرماتے ہیں اس قسم کے لمبے چوڑے قصے پیر پرستوں اور قبر پرستوں کے مشہور ہیں جو کہ دین اسلام اور انبیاء کرام اور اولیاء کے طریقوں کے سراسر مخالف اور مناقض ہیں اگر یہ واقعات خود بخوداس بات پر گواہی دیں کہ شیطان مسلمان بزرگ آدمی کی صورت میں آسکتا ہے تو خیرورنہ میں حدیث شریف سے دلیل نقل کرتا ہوں وہ شافی دلیل یہ ہے کہ جب دجال بعض دیہات پر پہنچے گا اور وہاں کے رہنے والوں کو اپنی طرف دعوت دیگا اور وہ اس کا انکار کریں گے اور کہیں گے ہمارے والدین اور بزرگ جس دین پر ہمیں چھوڑگئے ہیں اس دین پر قائم رہنے کا ہم کو حکم دے گئے ہیں تو دجال اپنے شیاطین کو حکم دے گا کہ ان بزرگوں کی شکل میں آکر میری سچائی کی گواہی دوچنانچہ وہ شیاطین
Flag Counter