Maktaba Wahhabi

72 - 222
اس ملعون کے کہنے کے مطابق ان بزرگوں کی شکل میں آئیں گے اور ان لوگوں کے ایمان تباہ کر دیں گے۔ اس حدیث سے زائد صریح روایت وہ جمع الجوامع کی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا آخر زمانے میں شیاطین انسانوں کی شکل میں آکر لوگوں کو گمراہ کرتے پھریں گے اس قسم کی احادیث کے لئے دیکھئے کنزالعمال(حدیث ۳۸۷۴۲۔۳۸۷۷۸۔۳۸۷۹۳)ان احادیث میں اس بات کا ذکر ہے کہ دجال کے پاس شیاطین ہونگے جو زندہ لوگوں کے مردہ رشتہ داروں کی شکلوں میں آئیں گے اور ان سے کہیں گے یہ دجال ہی ہمارا رب ہے تم اس کو اپنا رب مان لو۔ دعا بزرگوں کے وسیلے سے مانگنی چاہیئے مولوی زکریا صاحب فرماتے ہیں حاجی،سلام کے بعداللہ جل شانہ سے حضور کے وسیلہ سے دعا کرے اور حضور سے شفاعت کی دعا کرے بعض علماء نے توسل سے منع فرمایا ہے لیکن جمہور علماء اس کے جواز کے قائل ہیں(فضائل حج فصل ۹ آداب زیارت ۳۲)۔ میں کہتا ہوں علماء اہل سنّت وسیلہ سے دعا کرنے کو بدعت کہتے ہیں سمجھتے ہیں۔اور جن علماء کی مولوی زکریا صاحب نے بات کی ہے وہ علماء اہل بدعت ہیں اہل سنّت نہیں شر ح عقیدہ طحاویہ(ص ۲۳۷ میں ہے)(ولھذا قال ابوحنیفہ وصاحباہ رضی اللّٰه عنہ یکرہ ان یقول الداعی انی اسالک بحق فلان او بحق انبیائک ورسلک وبحق بیت الحرام والمشعر الحرام ونحوذالک۔حتی کرہ ابوحنیفۃ و محمد رضی اللّٰه عنہ ان
Flag Counter