Maktaba Wahhabi

103 - 105
شیخ محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ نے تحریک تجدید واصلاح کی شبانہ روز مصروفیات کے باوجود بہت سی کتابیں بھی تصنیف کیں جن میں سے کتاب التّوحید‘کشف الشبہات،اربع القواعد(القواعد الاربعۃ)‘ثلاثۃ الاصُول(الاصول الثلاثۃ)اور مختصرالسیرۃ النّبویّہ اور شروط الصلوٰۃکسی تعارف کی محتاج نہیں۔[1] ان کے علاوہ مختصر الانصاف‘ مختصر الشرح الکبیر‘مختصر صحیح بخاری‘ مختصر زادالمعاد‘ نصیحۃ المسلمین باحادیث خاتم المرسلین‘ کتاب الکبائر‘ مفید المستفید‘ آداب المشی الیٰ الصّلوٰۃ،اصول الایمان‘فضائل الاسلام‘ مسائل الجاہلیۃ‘احادیث الفتن ہیں اور استنباط من القرآن‘ دو جلدوں پر مشتمل ہے۔مزید برآں آپ کے بہت سے رسائل‘ فتاویٰ اور مکتوبات بھی ہیں جن میں سے اکثر کا موضوع ومرکز عقیدۂ توحید ہے۔اور چند سال قبل جامعۃ الامام محمد بن سعود الاسلامیہ الریاض نے انکی تصانیف کا مجموعہ ۱۱ ضخیم جلدوں میں شائع کرکے تقسیم کیا تھا۔ عقیدہ: شیخ محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ سلفی عقیدہ پر کاربند تھے جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مہرِ نبوت،صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی مہرِ تصدیق اور تابعین عظام رحمہم اللہ کی مہرِ عمل ورضاثبت ہے۔آپ کا وہی عقیدہ تھا جو آئمہ کرام ابوحنیفہ رحمہ اللہ،مالک رحمہ اللہ،شافعی رحمہ اللہ احمد رحمہ اللہ،سفیان ثوری،ابن عُیینہ رحمہ اللہ،ابن المبارک رحمہ اللہ،بخاری رحمہ اللہ،مسلم رحمہ اللہ،ابوداؤد رحمہ اللہ،ابن خذیمہ رحمہ اللہ،ابن تیمیہ رحمہ اللہ،ابن قیم اور ذہبی رحمہ اللہ کا تھا۔ اعتراضات والزامات: مگر وہ لوگ جنہیں شیخ کے ساتھبلاوجہ کا بَیر ہے،اُ ن کا نام سنتے ہی
Flag Counter